0

بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھی، جیا بچن

ممبئی: بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں بلکہ اُن کی خواہش تھی کہ وہ بھارتی فوج میں بھرتی ہوں۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن اور جیا بچن کی نواسی اپنا پوڈکاسٹ کرتی ہیں جس میں اکثر جیا بچن اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کے ہمراہ بطورِ مہمان شرکت کرتی ہیں۔پوڈکاسٹ کی حالیہ قسط میں بھی جیا بچن اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کے ہمراہ نواسی کے پوڈکاسٹ کا حصہ بنیں جس میں سینیئر اداکارہ نے ماضی کے اپنے اُس خواب کے بارے میں بتایا جو آج تک پورا نہ ہوسکا۔جیا بچن نے کہا کہ میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے بھارتی فوج میں بھرتی ہونا چاہتی تھی لیکن اس زمانے میں خواتین کو فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب میں بہت مایوس تھی کیونکہ میں بطورِ جنگجو فوج میں شامل ہونا چاہتی تھی لیکن بھارتی فوج میں خواتین کو صرف بطورِ نرس ہی بھرتی کیا جاتا تھا۔سینیئر اداکارہ نے مزید کہا کہ فوج میں بھرتی ہونے کا خواب پورا نہیں ہوا تو میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنا ایک کامیاب کیریئر بنایا لیکن مجھے یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہے کہ اب خواتین ہر شعبے میں مرد کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں