0

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان ‘شراکت اقتدار’ کا فارمولا طے پاگیا

اسلام آباد : پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان شراکت اقتدار کا فارمولا طے پاگیا، پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کا فارمولا طے پاگیا، دونوں جماعتیں شراکت اقتدار پر متفق ہوگئیں۔جس کے تحت شہباز شریف کو وزارت عظمی کے لیے نامزد کیا جائے گا جب کہ آصف علی زرداری صدارت کے لیے الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کسی بھی مرحلے پر شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اسے ایوان صدر سمیت اعلیٰ آئینی عہدے ملیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہوگی بلکہ اسے ایوان صدر سمیت اعلیٰ آئینی عہدے ملیں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ اور صدرمملکت کےعہدے لے گی جبکہ پیپلز پارٹی گورنرپنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا کےعہدے لے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔خیال رہے مسلم لیگ (ن) 79 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے اور پی پی پی 54 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، آئین کے مطابق 29 فروری تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوتا ہے جس کے بعد نئے وزیراعظم کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں