0

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان افغان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

کابل: پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا گیا۔ یونس خان کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے اور وہ چیمپئنز ٹرافی میں افغان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹورکےکام کریں گے۔ ترجمان افغان کرکٹ بورڈ سید نسیم سادات نے اس حوالے سے بتایا کہ اے سی بی نے یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے مینٹور کی ذمہ داری دی ہے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغانستان کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ یونس خا ن اس سے پہلے 2022 میں افغانستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں