0

چیمپینز ٹرافی:بھارت کا پاکستان نہ جانا بدقسمتی ہے:شین واٹسن

سابق آسٹریلوی کرکٹر و آل راؤنڈر شین واٹسن نے چیمپینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کی ایونٹ کیلئے پاکستان نا جانے کو بدقسمتی قرار دیدیا۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سڈنی ٹورکے دوران گفتگو کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک بھارت میچ ہر کوئی دیکھنا پسند کرتا ہے، پاکستان بھارت ٹیموں کا جب بھی مقابلہ ہو تو یہ ایک خاص وقت ہوتا ہے، بطور آسٹریلوی کرکٹر میں جانتا ہوں کہ انگلینڈ ہمارے لیے کتنا بڑا حریف ہے۔انہوں نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ جانا بدقسمتی ہے، کوئی بھی کرکٹ فین یہ میچ مس کرنا نہیں چاہتا۔شین واٹسن نے کہا کہ مجھے 2019 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کا موقع ملا تو پاکستان جانا خاص لمحہ تھا، اس ملک کے لوگ طویل عرصے سے براہ راست ورلڈ کلاس کرکٹ دیکھنے سے محروم رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں