0

نورا فتیحی کی کرن اوجلہ کے لائیو کنسرٹ میں دھماکے دار ڈانس پرفارمنس

مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے دہلی میں ہونے والے مشہور پنجابی گلوکار کرن اوجلہ کے لائیو کنسرٹ میں اپنی شاندار ڈانس پرفارمنس سے دھوم مچا دی۔ ان کی پرفارمنس نے نہ صرف حاضرین بلکہ انٹرنیٹ صارفین کو بھی متاثر کیا۔نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر اپنی پرفارمنس کی ایک جھلک شیئر کی، جس میں وہ کرن اوجلہ کے مشہور گانے ’آئے ہائے‘ پر ڈانس کرتی نظر آئیں۔ یہ وہی گانا ہے جس میں نورا فتیحی اصل ویڈیو میں بھی شامل ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نورا نے لکھا،شکریہkaranaujla دہلی میں اپنے اسٹیج پر مجھے جگہ دینے کے لیے! ماحول پورا ویوی ہے، دہلی آپ شاندار تھے، دوبارہ ملاقات ہوگی۔کرن اوجلہ نے بھی نورا کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا،نورا کے ساتھ لائیو پرفارمنس دینا ایک شاندار تجربہ تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب ہم نے اپنے گانے پر لائیو پرفارم کیا۔ کنسرٹ کے دوران حاضرین نورا کے نام کے نعرے لگاتے رہے، اور انٹرنیٹ پر ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔ انسٹاگرام پر ایک صارف نے لکھا،نورا، آپ نے اسٹیج کو آگ لگا دی جیسے ہر بار کرتی ہیں۔ دوسرے نے تبصرہ کیا،آپ نے اس اسٹیج کو روشن کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں