شطرنج چیمپئن شپ: چینی کھلاڑی پر بھارت سے جان بوجھ کر فائنل ہارنے کا الزام
شطرنج کے عالمی دفاعی چیمپئین چین کے ڈنگ لیرن پر جان بوجھ کر ہارنے کا الزام عائد ہونے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو بھارت کے 18 سالہ ڈی گوکیش کیخلاف میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس کے بعد بھارت کے پلئیر نے دنیا کے سب سے کمر عمر شطرنج کے عالمی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔روسی شطرنج فیڈریشن کے سربراہ آندرے فلاتوف نے چین کے لیرین پر جان بوجھ کر ہارنے کا الزام عائد کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ فیڈریشن کو اس کھیل پر تحقیقات کرنی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈنگ لیرین جس پوزیشن میں تھے وہاں سے ہارنا پیشہ ور افراد اور شطرنج کے شائقین میں حیرانی کا باعث بنا، یہاں سے کوئی فرسٹ کلاس کھلاڑی بھی بمشکل ہار سکتا ہے۔آندرے فلاتوف نے مزید کہا کہ چینی شطرنج کے کھلاڑی کی شکست بہت سارے سوالات کو جنم دیتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ جان بوجھ کرکیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سنگاپور میں عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے ڈی گوکیش نے چین کے ڈنگ لیرین کو شکست دیکر کر سب سے کم عمر شطرنج کے عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ڈی گوکیش نے 14 ویں مرحلہ جیتنے کے بعد مطلوبہ 7.5 پوائنٹس حاصل کیے جو دفاعی عالمی شطرنج چیمپئن ڈنگ لیرن کے 6.5 کے مقابلے میں زیادہ تر حصے کے لیے ڈرا کی طرف بڑھ رہے تھے۔