حارث رؤف نومبر کے پلیئر آف دی منتھ قرار
پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نومبر کے ’پلیئر آف دی منتھ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دورہ آسٹریلیا میں حارث رؤف کی شاندار پرفارمنس کی بدولت پاکستان نے 22 برس بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں شاندار بولنگ پرفارمنس دینے والے حارث نے نومبر میں تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد انہیں اس ٹائٹل سے نوازا گیا۔اس مقابلے میں حارث رؤف کے مقابلے پر بھارت کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور جنوبی افریقی بولر مارکو جینسن تھے۔حارث رؤف نے مختصر دورہ آسٹریلیا کے دوران ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔