غزہ:غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے درندگی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 150 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔دیرالبلاح پر حملے میں 5 گھر تباہ ہونے سے 10 فلسطینی شہید ہوئے، رفاہ کے شمال میں بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جام شہادت نوش کرگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 985 ہو گئی،68ہزار 883 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ناصر ہسپتال میں طبی سہولیات مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں، اسرائیلی فوج تقریباً ایک ماہ سے ہسپتال کا محاصرہ کیے ہوئے ہے ، ہسپتال میں تقریباً 200 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے۔دوسری جانب قطر ی وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کاکہنا ہے کہ غزہ میں جنگ پیشگی شرائط کے بغیر بند کی جائے، فلسطینیوں کے قتل کے معاملے پر صحیح اور غلط کے بنیادی اصول کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، تمام معاملات اور حالات پر یکساں اصولوں کو لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔
0