اداکارہ سارہ خان کی جانب سے اپنی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے ان کی تعریفیں کیں۔اداکارہ نے بیٹی کی مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ محبت کرتی اور کھیلتی دکھائی دیں۔مختصر ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی کو حجاب پہنا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جب کہ مختصر ویڈیو میں اداکارہ کی بیٹی کو جائے نماز کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں اداکارہ بیٹی کو کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ ٹھیک طرح سے جائے نماز پر کھڑی ہوں۔ساتھ ہی اداکارہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ اب ان کی بیٹی نماز ادا کریں گی۔سارہ خان کی جانب سے بیٹی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی اور دیگر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی اسے شیئر کیا گیا۔
0