بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں لاہور مرحلے کے آخری روز تین میچز کھیلے گئے۔ پاکستان بلائنڈ کے خلاف نیپال کی ٹیم 5 وکٹ پر 100 رنز بنا سکی ، پاکستان نے 101 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 6.3 اوورز میں پورا کردیا۔ نعمت اللہ نے 30 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو 53 رنز سے ہرا دیا ، 218 رنز کے تعاقب میں افریقی ٹیم 9 وکٹ پر 164 رنز بنا سکی۔ایک اور میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 12 اوورز میں پورا کر دیا۔
0