بھارت میں ایک اور کرکٹر کے والد نے اسٹار کرکٹرز پر بیٹے کے کیرئیر کے 10 سال برباد کرنے کا الزام عائد کردیا۔سنجو سیمسن جنوبی افریقا کے خلاف جاری4 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارتی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔سیریز کے افتتاحی میچ میں سنجو نے جنوبی افریقا کے خلاف ریکارڈ ساز 50 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی ہے، ان کی شاندار سینچری نے بھارتی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس سے قبل بھی سنجو بنگلادیش کے خلاف بھارت کی جانب سے 47 گیندوں پر 111رنز کی شاندار اننگز کھیل چکے ہیں۔تاہم اب بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سنجو سیمسن کے والد نے بھارت کے اسٹارز کرکٹرز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، راہول ڈریوڈ اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں نے میرے بیٹے کو کھیلنے کا موقع نہ دے کر کر اس کے کیرئیر کے 10 قیمتی سال ضائع کردیے۔وشوناتھ سیمسن نے کہا کہ یہاں 3 سے 4 ( ایم ایس دھونی ،ویرات کوہلی، روہت شرما، اور راہول ڈریوڈ ) جیسے کپتان اور کوچ ہیں جن کے فیصلوں نے میرے بیٹے کے کیرئیر کے 10 سال برباد کردیے۔سنجو کے والد نے بیٹے کے اعتماد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے جتنا نقصان پہنچاتے تھے، سنجو نے اتنی ہی مضبوطی سے ان فیصلوں کا سامنا کیا۔
0