0

صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ری پبلکن پارٹی کا نیا اسٹار قرار دیدیا

امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ری پبلکن پارٹی کانیا اسٹار قرار دیا ہے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں پرجوش مہم چلائی تھی۔دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اسپیس ایکس کی ایک راکٹ ویڈیو دیکھتے ہوئے ایلون مسک کو ایک گھنٹے تک تھامے رکھا۔انہوں نے ایلون مسک کو حیرت انگیز شخص قرار دیتے ہوئے ری پبلکن پارٹی میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ پر روشنی بھی ڈالی۔ایلون مسک نے سوئنگ ریاستوں میں ڈونلد ٹرمپ کے لیے مہم چلائی تھی۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کو ساڑھے 7 کروڑ ڈالرز کا فنڈ دیا تھا تاکہ ان کی وائٹ ہاؤس میں واپسی ہوسکے۔اسی طرح اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی بھی کی جبکہ ان کے ساتھ چند سیاسی ریلیوں میں شریک بھی ہوئے۔امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘وہ (ایلون مسک) ایک کردار کے مالک شخص ہیں، وہ ایک خاص شخص ہیں، وہ بہت زیادہ ذہین ہیں، ہمیں اپنے ذہین افراد کو تحفظ دینا ہوگا کیونکہ اب ان کی تعداد زیادہ نہیں رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں