0

محمد حفیظ نے عہدے میں توسیع نہ دینے کی وجہ نئے چیئرمین کی تقرری کو قرار دے دیا

پاکستان کے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے صرف دو ماہ بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرنے کی وجہ نئے چیئرمین کی تقرری کو قرار دے دیا۔ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ میں توسیع نہ دینے سے متعلق محمد حفیظ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی قیادت میں تبدیلی کی وجہ سے ان کی اصل میں مقرر کردہ 4 سالہ مدت کو کم کر دیا گیا۔سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ’میں نے ہمیشہ فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دی اور اس کی نمائندگی کی ہے، مثبت اصلاحات لانے کے لیے میں نے بحیثیت ڈائریکٹر پی سی بی کا کردار قبول کیا لیکن بدقسمتی سے میری مقررہ مدت جو پی سی بی نے 4 سال کے لیے پیش کی تھی، نئی چیئرمین شپ کی وجہ سے 2 ماہ کم کر دی گئی۔انہوں نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تاہم اپنا عہدہ ختم ہونے پر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حقائق کا انکشاف کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ’میں پوری ذمہ داری لیتا ہوں اور اپنے دور میں ہونے والے اپنے تمام فیصلوں کے لیے خود کو جوابدہ ٹھہراتا ہوں، میں وہ تمام حقائق اور تفصیلات جلد ظاہر کروں گا جن کی وجہ سے ٹیم کی خراب پرفارمنس ہوئی۔ ’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں