ایشوریا ابھیشیک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں، امیتابھ بہو اور پوتی کا نام لینے سے بھی کترانے لگے

ایشوریا ابھیشیک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں، امیتابھ بہو اور پوتی کا نام لینے سے بھی کترانے لگے

بالی وڈ اسٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا ازدواجی تعلق گزشتہ کئی عرصے سے مشکلات کا شکار ہے اور یہ افواہیں دن بدن زور پکڑتی جارہی ہیں۔کچھ روز قبل بھارتی میڈیا پر اسٹار جوڑی کی علیحدگی کی وجہ ابھیشیک اور بالی وڈ اداکارہ نمرت کورکا مبینہ غیر ازدواجی تعلق بتایا گیا تاہم اداکارہ نے اس تعلق کی مکمل طور پر تردید کردی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس دعویٰ کرتی ہیں کہ ایشوریا ابھیشیک جلد ہی ایک دوسرے سے باضابطہ طور پر علیحدہ ہونے کا اعلان کریں گے ، فی الحال دونوں کے خاندان کا اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کے دوران بگ بی امیتابھ بچن بھی اپنے کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے سیزن 16 میں اپنی بہو ایشوریا اور پوتی آرادھیا کا نام تک لینے سے گریز کرنے لگے ہیں ۔انہوں نے اپنے شو میں ایک فلم کے مقبول گانے گجرارے پر بات کی ۔ اس دوران امیتابھ نے ابھیشیک اور رانی مکھرجی کا ذکر کیا لیکن گانے میں مرکزی کردار نبھانے والی اپنی بہو ایشوریا کا ذکر حتیٰ کہ نام لینے سے بھی گریز کیا۔دوسری جانب ایک ایپی سوڈ میں بگ بی نے نواسے نواسیوں کا ذکر کرتے ہوئے نویا اور اگستیہ کا نام تو لیا لیکن آرادھیا کا ذکر بھی نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ کے اس عمل نے اسٹار کپل کے درمیان علیحدگی سے متعلق نئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

kamran