0

یحییٰ السنوار ممکنہ طور پر اسرائیلی حملے میں شہید :اسرائیل کادعویٰ

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ بمباری میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کا قوی امکان ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے سینئر فوجی حکام نے بتایا کہ اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا حال ہی میں غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک عمارت پر بمباری میں ہلاک ہونے والے 3 کمانڈرز میں سے ایک یحییٰ السنوار ہوسکتے ہیں۔سینئر فوجی حکام نے اسرائیلی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ جس عمارت میں حماس کے ان 3 اہم کمانڈرز کو قتل کیا وہاں سے اسرائیلی یرغمالی نہیں ملے۔یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار شہید ہوگئے اور اسرائیلی فوج اس کی تصدیق کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔تاہم بعد میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا تھا اور خود اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ یحییٰ السنوار غزہ میں ہی کسی سرنگ میں چھپے ہوئے ہیں اور تنظیم کی قیادت کر رہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کی ایک ذو معنی ٹوئٹ نے بھی یحییٰ السنوار کی شہادت کی خبروں کو مضبوط بنا دیا ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ اپنے ہر دشمن تک پہنچیں گے اور وہیں ختم کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں