واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے لئے اہداف کی منظوری دے دی۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع نے حملوں کے ٹائم فریم یا اہداف کے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حملہ امریکی صدارتی الیکشن سے قبل ہو سکتا ہے۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو ہمارے جواب سے اسے پچھتانا پڑے گا۔
0