سابق انگلش کپتان و کمنٹیٹر ناصر حسین نے سابق کپتان بابراعظم کی فارم پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔اسکائی اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا کہ بابراعظم کی عدم پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہونے کا عندیہ دیا۔سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ بابراعظم 18 سے زائد اننگز میں 50 یا اس سے زائد اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں جسکا پریشر ٹیم پر پڑ رہا ہے، ایک بہترین کرکٹر کیرئیر کی بدترین فارم سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے آخری ففٹی پلس اسکور دسمبر 2022 میں اسکور کیا تھا، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161 رنز بنائے تھے تاہم مسلسل 20 اننگز میں وہ محض 20.33 کی اوسط سے صرف 366 رنز ہی بنا سکے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ ٹریک پر بھی بابراعظم 30 اور دوسری اننگز میں 5 کے اسکور کرسکے۔
0