بیروت: اسرائیلی فوج کے طیاروں نے لبنان کے رہائشی علاقوں میں جارحانہ کارروائیاں جاری رکھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فضائیہ نے ایک رہائشی علاقے پر بمباری کی جس میں طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہیلتھ ورکر بھی زد میں آگئے۔اسرائیلی فوج کی بمباری میں 5 طبی کارکنان جاں بحق اور 12 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 5 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ڈبلیو ایچ او، اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں معصوم شہریوں کے ساتھ ساتھ ریسکیو کاموں میں مشغول افراد کو نشانہ بنایا جانا افسوسناک ہے۔جنوبی لبنان کے علاقے میں ہی حزب اللہ کے ساتھ دوبدو جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا جب کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے 2 کمانڈرز بھی شہید ہوئے تھے۔
0