0

سمندری طوفان فرانسین امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا

نیویارک : سمندری طوفان فرانسین (Francine) امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں جس کے سبب شہریوں کو گھروں پر ہی رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔طوفانی ہواؤں کے باعث لوزیانا میں 42 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔اس سے قبل ایشیا کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ’یاگی‘ چین کے بعد ویتنام سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے مین 4 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویتنام کے محکمۂ موسمیات نے ملک کے متاثرہ علاقوں میں آج بھی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔قبل ازیں سمندری طوفان سے چین میں 4 اور فلپائن میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں