0

ہم غزہ کی مدد کر سکے ناہی نیتن یاہو کے انتہاپسندوں کو لگام ڈال سکے: سربراہ ای یو خارجہ پالیسی

برسلز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ ہمیں غزہ کے لوگوں کی جتنی مدد کرنی چاہیے تھی ہم وہ نہیں کر پائے۔ اسرائیلی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے جوزف بوریل نے غزہ کے لوگوں کی خاطر خواہ مدد نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پرہم نے بہترین رد عمل دیا لیکن اتنا نہیں جتنا ہمیں کرنا چاہیے تھا اور نا ہی ہم غزہ کے لوگوں کی اتنی مدد کرسکے جتنی مدد کرنی چاہیے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نیتن یاہو کی حکومت کے انتہاپسندوں کولگام نہیں ڈال سکے اور ہم مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں کرپائے۔ جوزف بوریل نے گزشتہ روز بیلجیئم میں ہونے والی یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی میٹنگ سے گفتگو میں بھی فلسطینیوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے والے اسرائیلی وزرا پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں