0

جنگ بند اور قبضہ ختم کرو، اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عفر کاسف فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

تل ابیب: رکن اسرائیل پارلیمنٹ عفرکاسف نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ اور مغربی کنارے میں جنگ بند کرکے اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔عفرکاسف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ جنگ بندکرو اورقبضہ ختم کرو کیونکہ مغربی کنارے پر حملے کا اسرائیلی سلامتی سے کوئی تعلق نہیں۔ عفر کاسف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو اپنے وطن سے بے دخل کرنے کے درپے ہے اور مغربی کنارے پر حملہ فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے ہے۔ واضح رہے کہ عفر کاسف کا تعلق اسرائیل کی بائیں بازو کی عرب نژاد اکثریت رکھنے والی جماعت سے ہے اور وہ اکثر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں۔عفر کاسف نے اسرائیل کی فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقا کی جانب سے جرائم کی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی پٹیشن پر بھی دستخط کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں