برطانیہ اور مصر نے اپنی فضائی کمپنیوں کو ایران اور لبنان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور حزب اللہ کے سینئر ارکان کی شہادت کے بعد خطے میں صورت حال خراب ہونے کے خدشات ہیں۔ان ہی خدشات کے پیش نظر برطانیہ اور مصر نے اپنی فضائی کمپنیوں کو ایران اور لبنان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔دوسری جانب ایران نے اپنی مغربی حصے کی فضائی حدود سے گریز کرنے سے متعلق ہدایت کی تردید کی ہے۔
0