بنگلادیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد نے پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل ریڈ بال فارمیٹ میں واپسی کی تیاریاں شروع کردیں۔سال 2023 میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بنگلادیشی فاسٹ بولر کی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں واپسی کا امکان ہے، وہ ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ میں تو بنگال ٹائیگرز کے اسکواڈ کا حصہ رہے لیکن فٹنس مسائل کے سبب ٹیسٹ میچز سے دور تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ تسکین احمد کے ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کی بڑی وکہ کندھے کی انجری تھی تاہم وہ پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل پریکٹس کررہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ گرین شرٹس کیخلاف سیریز میں ملک کی نمائندگی کریں۔بی سی بی کے فزیو بایجد الاسلام خان نے تصدیق کی کہ تسکین اپنی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔بنگلادیش کی ٹیم 17 اگست کو دورہ پاکستان کیلئے روانہ ہوگی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔
0