ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ تبو نے بالی ووڈ کے مرد اداکاروں کو فلموں کے لیے زیادہ معاوضہ ملنے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران تبو نے کہا کہ ہر میڈیا پرسن خواتین فنکاروں سے ہی یہ سوال کیوں کرتا ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مرد فنکاروں کو زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔تبو نے شدید برہم ہوتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ سے یہ سوال کیوں پوچھ رہے ہیں؟، میں اس سوال کا جواب کیسے دوں؟، آپ اس شخص سے کیوں نہیں پوچھتے جو مرد فنکاروں کو زیادہ معاوضہ دے رہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ آپ مرد اداکار سے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ آپ کو زیادہ معاوضہ کیوں دیا جاتا ہے؟ آپ ایسا کیا کرتے ہیں کہ آپ خواتین کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ حاصل کرلیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میڈیا پرسن ہم خواتین فنکاروں سے یہ سوال پوچھ کر اس مسئلے کو سنسنی خیز بنانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ یہ سُننا چاہتے ہیں کہ خواتین یہ کہیں کہ مجھے غصہ آتا ہے کہ مجھے کم معاوضہ دیا جا رہا ہے۔تبو نے صحافیوں کا منہ بند کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے جتنا بھی معاوضہ ملتا ہے، میرے وہ ٹھیک ہے لہٰذا دوبارہ ایسے سوال نہ کریں۔
0