واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے خطے میں جنگ کے خطرات کے پیشِ نظر اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو کشیدگی نہ بڑھانے کے متعلق ہدایت کی ہے۔رپورٹ میں دو امریکی عہدے داران کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جمعرات کو کی گئی ایک ٹیلیفونک کال میں صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم کو خطے میں کشیدگی نہ بڑھانے کی ہدایت کی۔وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ جمعرات کو کی جانے والی کال کے دوران صدر بائیڈن اور نیتن یاہو نے متعدد خطرات کے خلاف اسرائیل کی مدد کے لیے امریی فوج کی تعیناتی پر گفتگو ہوئی۔بیان کے مطابق امریکی صدر نے خطرات کے خلاف اسرائیل کی مدد کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی صدر کی جانب سے اسرائیل کی سیکیورٹی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔صدر بائیدن کی جانب سے خطے میں سرحدوں پر جاری کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
0