0

غزہ : اسرائیلی فورسز کی بمباری سے 5فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت تھم نہ سکی،خان یونس میں بمباری اور ڈرون حملے، 5فلسطینی شہید،متعدد افراد زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق البریج کیمپ پر بمباری سے معصوم بچی سمیت 3 فلسطینی بربریت کا نشانہ بنے، زیتون محلے پر اسرائیلی حملے میں 2فلسطینی شہید،متعدد افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے طولکرم کا محاصرہ،چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مغربی کنارہ کے علاقے میں فضائی حملے میں 5فلسطینی شہید،درجنوں نہتے فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا،دوسری جانب امریکی صدر کی اسرائیلی وزیر اعظم کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جوبائیڈن نے جنگ بندی اور قیدیوں کےتبادلے کا معاملہ جلد نمٹانے پر زور دیا۔واضح رہے گزشتہ سال سے جاری اسرائیلی بربریت سےمجموعی طور پر 39ہزار 550فلسطینی شہید،91ہزار 280 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد معذوری کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں