چین کے شانگزی صوبے میں 2 ہفتے قبل گرنے والے پل حادثے میں اموات کی تعداد 38 ہوگئی۔خبر ایجنسی کے مطابق شانگزی حادثے میں لاپتا ہونے والے 24 افراد کا اب تک کوئی سراغ نہ مل سکا جب کہ مزید ایک شخص کو ریسکیو کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پل گرنے کے بعد چین میں بننے والے روڈ اور پلوں کی کوالٹی پر بھی سوالیہ نشان آگیا ہے کیونکہ ایسا ہی ایک واقع ایک دوسرے صوبے میں اسی سال مئی کے مہینے میں بھی پیش آیا تھا جس میں 36 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ صوبے شانگزی میں دو ہفتےقبل شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد پل گرنے سے ابتدائی طور پر 11 اموات ہوئی تھیں اور تقریباً 25گاڑیاں دریا میں گرگئی تھیں جب کہ گاڑیوں میں سوار متعدد افراد بھی لاپتہ ہوگئے تھے جن کی تلاش کے لئے سی سی ٹی وی کی مدد بھی لی گئی اور دریا کے بہاؤ میں کئی کلومیٹرز تک ان کی تلاش کی گئی۔
0