0

جاپان میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ٹوکیو: جاپان میں گزشتہ ماہ اوسط درجہ حرارت سے 2.16 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا جس نے گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں درجہ حرارت کا ریکارڈ رکھنے کا آغاز 1898 میں ہوا تھا اور تب سے رواں برس کا ماہ جولائی گرم ترین مہینہ قرار پایا ہے۔جاپانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی میں گرمی کے تمام سابق ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ 126 سالہ تاریخ میں ماہ جولائی کے دوران اتنی گرمی کبھی نہیں پڑی۔یاد رہے کہ جاپان میں مون سون کا موسم نہایت گرم جا رہا ہے جہاں اپریل سے تاحال شدید گرمی، حبس اور ہیٹ اسٹروک میں 59 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان میں غیر متوقع اور معمول سے زیادہ گرمی کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے جس کے لیے عالمی سطح پر ماحولیاتی کانفرنس بھی منعقد کی گئی تھی۔جس میں موسمیاتی تغیرات پر قابو پانے کے لیے زہریلی گیسوں کے اخراج، گلیسشیئرز کے پگھلنے اور زہریلے مادوں کو پانی میں شامل ہونے سے بچانے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں