صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عہدہ سنبھالتے ہی سرحد بند کردوں گا اور کیپیٹل ہل پر حملہ کرنیوالوں کو معافی دیدوں گا۔تقریب سے خطاب کے دوران ڈیموکریٹ کی سرفہرست صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر تنقید کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس اپنی سیاہ فام شناخت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کیا کہ کملا ہیرس بھارتی ہیں یا سیاہ فام؟ کملا اب تک تو بھارتی تھیں، اچانک پلٹ کر سیاہ فام کیسے ہوگئیں؟ان کا کہنا تھا کہ کملاہیرس کی والدہ کا بھارت اور والد کا تعلق جمیکا سے تھا۔وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس کی شناخت پر ٹرمپ کا تبصرہ توہین آمیز ہے۔
0