مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس نے اپنے ملٹری چیف محمد الضیف ابراہیم المصری کی ہلاکت کے اسرائیلی دعوے کی تردید کر دی ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف جولائی میں حملے میں ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر محمد الضیف کے قتل کی تصدیق کرتے ہیں، 13 جولائی کے حملے میں الضیف نہیں بچ سکے،جنگ کا مقصد پورا ہوگیا۔دوسری جانب حماس نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف ابراہیم المصری کے قتل میں اسرائیل ناکام رہا، وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ حماس کے عسکری رہنما محمد الضیف ابراہیم المصری نے7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع کیا تھا۔محمد الضیف ابراہیم المصری نے 30 سالوں کے دوران حماس کے لیے بہت کام کیا، سرنگوں کے نیٹ ورک اور بم بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا،وہ کئی دہائیوں سے اسرائیل کو مطلوب ترین افراد میں سرفہرست ہے۔ان کوخود کش بم دھماکوں میں درجنوں اسرائیلیوں کو مارنے کا ذمے دار سمجھا جاتا ہے۔
0