0

شمالی کوریا کا سابق سفیر جنوبی کورین صدر کا مشیر بن گیا

شمالی کوریا کا سابق سفارتکار تائی یونگ ہو جنوبی کوریا میں اہم ترین عہدے پر فائز ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا سے مطابق برطانیہ کے لیے شمالی کوریا کے سابق سفیر تائی یونگ ہو کو جنوبی کوریا کے صدر یون سک یئول کی یونیفکیشن منسٹری میں مشیر تعینات کر دیا گیا ہے۔تائی یونگ ہو 2016 میں شمالی کوریا سے فرار ہو کر جنوبی کوریا میں آ بسے تھے، شمالی کوریا میں ان پر ریاست کے فنڈز خردبرد کرنے سمیت دیگر الزامات عائد تھے۔جنوبی کوریا میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے افراد موجود ہیں جو شمالی کوریا کے سخت قوانین سے تنگ آکر ادھر پناہ لیے ہوئے ہیں لیکن تائی یونگ ہو شمالی کوریا سے بھاگ کر آنے والے وہ پہلے شخص ہیں جنہیں جنوبی کوریا میں نائب وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔تائی یونگ ہو نے 2020 کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم وہ دوسری مرتبہ عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے البتہ اب وہ جنوبی کورین صدر کو پرامن طریقے سے کوریا کے اتحاد کے حوالے سے مفید مشوروں سے نوازیں گے۔جنوبی کورین صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تائی ہونگ یو کورین اتحاد کے لیے آزاد پالیسی کی تیاری اور ملک و بیرون ملک سپورٹ کے لیے بہترین چوائس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں