0

ٹرمپ کو شکست دینا جوبائیڈن کے بس میں نہیں:نینسی پلوسی نے صدر کو خبردار کردیا

واشنگٹن: امریکی کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے اپنے ساتھی صدر جوبائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ سروے بتاتے ہیں، ٹرمپ کو شکست دینا ممکن نہ ہوگا۔“سی این این” نے با خبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق اسپیکر اور جوبائیڈن کی ساتھی سیاست دان نینسی پلوسی نے صدارتی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔اس بات چیت میں نینسی پلوسی اپنی جماعت ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو عوامی سروے کے بارے میں بتایا کہ اکثریت سمجھتی ہے کہ آپ جوبائیڈن کو شکست نہیں دے سکتے۔نینسی پلوسی کے اس موقف سے قبل امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے رہنما چاک شومر نے بھی بتایا تھا کہ صدر بائیڈن پر واضح کردیا ہے کہ ان کا صدارتی دوڑ سے دست بردار ہونا ملک اور ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے بہتر ہوگا۔اسی طرح حکمراں جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اور ذمے دار ایڈم شیف بھی صدر بائیڈن سے دوسری مدت کے لیے صدارتی کے لیے اپنی نامزدگی واپس لینے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ایڈم شیف نے اخبار لاس اینجلس ٹائمز کو انٹرویو میں اندیشہ ظاہر کیا کہ صدر بائیڈن نومبر میں ہونے والے انتخابات میں اپنے حریف کو ہرانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔سی این این کے مطابق ذرائع نے ایک سینئر ڈیموکریٹ مشیر کے حوالے سے بتایا کہ جوبائیڈن اپنے ساتھیوں کی تجاویز پر اب سنجیدگی سے غور کرنے لگے ہیں۔یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ جوبائیڈن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لیے کوئی نیا امیدوار سامنے لایا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ 81 سالہ صدرجوبائیڈن بڑھتی عمر، کمزور پڑتی یادداشت اور بھولنے کی بیماری کا شکار نظر آتے ہیں اور اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے میں بھی غیرمطمئن کارکردگی دکھا پائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں