0

ایوارڈ یافتہ امریکی خاتون شیف ناؤمی پومرائے دریا میں ڈوب کر ہلاک

واشنگٹن: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ خاتون شیف 49 سالہ ناؤمی پومرائے ریاست اوریگون میں اپنے شوہر کے ساتھ دریا کی سیر کو گئی تھیں اور ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی معروف اور ایوارڈ یافتہ شیف ناؤمی پومرائے کے شوہر کا کہنا ہے کہ دریا میں ٹیوبنگ کے دوران وہ پانی کے اندر ایک درخت کی شاخ کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئیں۔امریکی خاتون شیف کے شوہر کا کہنا تھا کہ ناؤمی پومرائے دریا کے تیز بہاؤ کے ساتھ کافی دور تک چلی گئیں اور یہ سب لمحہ بھر میں ہوا۔ ہمیں سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا اور 48 گھنٹے بعد ان کی لاش غوطہ خوروں نے دریا سے نکالی۔ امریکی خاتون شیف کا اپنا ایک ریسٹورینٹ بھی تھا جہاں لوگ بڑی تعداد میں آیا کرتے تھے۔کھانے پکانے ناؤمی پومرائے کا جنون تھا اور وہ ایوارڈ یافتہ شیف بھی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں