ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان آدھی رات کو مشہوربھارتی کرکٹر کی سالگرہ منانے پہنچ گئے۔اداکار سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پر ایم ایس دھونی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہیپی برتھ ڈے کپتان صاحب۔۔ سلمان خان کی پوسٹ کو لاکھوں صارفین نے لائیک کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی سلمان خان اور اپنی اہلیہ ساکشی کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ دھونی نے سلمان خان کو کیک بھی کھلایا۔ سلمان خان اور دھونی کے فینز نے دونوں اسٹارز کی ویڈیو کو اپنے لیے تحفہ قرار دیا اور دھونی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
0