0

اقوام متحدہ کاایرانی صدرابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت، امریکہ کا بائیکاٹ

جنیوا: امریکہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تعزیتی تقریب کا بائیکاٹ کیا۔193رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی روایتی طور پر کسی بھی عالمی رہنما کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نشست کا اہتمام کرتی ہے جو اپنی وفات کے وقت ریاست کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہوتے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’ہم کسی بھی حیثیت میں اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔‘قبل ازیں امریکی بائیکاٹ کی اطلاع نہیں ملی تھی، نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔امریکی اہلکار نے کہا کہ رئیسی 1988 میں ہزاروں سیاسی قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل سمیت انسانی حقوق کی بے شمار، ہولناک خلاف ورزیوں میں ملوث تھے، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں سے کچھ خاص طور پر ایران کی خواتین اور لڑکیوں کے خلاف، ان کے دور حکومت میں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں