امریکی نائب صدر کاملہ ہیرس کے فلاڈیلفیا میں ٹریڈ یونین کے کنونشن سے خطاب کے دوران فلسطین کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔احتجاج کرنے والے یونین اراکین نے فلسطینی پرچم تھام کر ’ہیرس ہیرس، تم چھپ نہیں سکتیں، ہم تمہیں نسل کشی کا ذمہ قرار دیتے ہیں‘ کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ یونین اراکین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں بھی نعرے لگائے۔کاملہ ہیرس نے اس دوران اپنا خطاب جاری رکھا تاہم سکیورٹی نے مظاہرین کو روکے رکھا اور اسٹیج کے قریب جانے نہ دیا۔واضح رہے کہ یونین اراکین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو مکمل مسترد کرتے ہوئے امریکا اور کینیڈا میں 1.9 ملین ورکرز اراکین پر مشتمل یونین پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار اور موجودہ امریکی صدر کی حمایت سے انکار کر دے۔
0