غزہ :جبالیہ میں حماس اور اسرائیلی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے، 24گھنٹوں کے دوران مزید39فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیہ میں رہائشی عمارتوں اور ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا ، جبالیہ میں گھر پر حملے میں شہید ہونے والے چار افراد میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں حملوں کے دوران 24 گھنٹوں کے دوران 39 افراد شہید ہوگئے، اسرائیلی حملوں میں اب تک 35ہزار 272 افراد شہید ، 79ہزار205 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے بھی صیہونی افواج پر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔عرب میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ غزہ کے شمال میں حماس نے چھوٹے ہتھیاروں سے گھات لگا کر حملہ کیا ، اسرائیلی فوجیوں کو راکٹ فائر اور آئی ای ڈیز سے نشانہ بنایا۔
0