0

برطانیہ: دہشتگردی کے شبہے میں گرفتار ملزمان پر یہودیوں اور فوج کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام عائد

برطانیہ میں دہشتگردی کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار تین افراد عدالت میں پیش کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کو شمال مغربی انگلینڈ میں یہودی کمیونٹی اور فوج کو گن سے نشانہ بنانے کی سازش کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔36 سالہ ولید سعداوی اور 50 سالہ عمار حسن پر دہشتگردی کے منصوبے کی تیاری کرنے کا الزام عائد ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سعداوی کے 35 سالہ بھائی بلیل نے الزامات کا انکار کرتے ہوئے خود کو بے قصور قرار دیا تھا۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ دہشتگردی کا منصوبہ داعش سے متاثر ہو کر بنایا گیا، مزید سماعت 24 مئی کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں