اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست قرار دینے کی قراردار منظور

اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست قرار دینے کی قراردار منظور

نیویارک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار دار منظور کرلی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی ، قرارداد کے حق میں 143ممالک نے ووٹ دیا، 9 نے مخالفت کی جبکہ ووٹنگ میں 25 ممالک نے حصہ نہیں لیا۔جنرل اسمبلی کے 140 اراکین پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست قبول کر چکے ہیں ، فلسطین کو مکمل رکن بنانےکی قرارداد امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اس موضوع پر قرار داد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا، جس کی وجہ سے فلسطینی کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کا مطالبہ کھٹائی میں پڑ گیا، امریکہ اسرائیل کا ازلی سرپرست اور سب سے بڑا اتحادی ملک ہے، اس ناطے امریکہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سات ماہ کے دوران بھر پور انداز میں اسرائیل کا ساتھ دیا ہے ۔دوسری جانب اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر گیلاد اردان نے جنرل اسمبلی میں پیش کر دہ اس قرار داد کے مسودے کی مذمت کی ہے، اسرائیلی سفیر کے مطابق اس قرار داد کی منظوری کی صورت میں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت اور حقوق مل جائیں گے جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہو گی۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے