Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

میانمار میں فوج کے شادی کی تقریب سمیت مختلف مقامات پر فضائی حملے، 30 سے زائد افراد ہلاک

ینگون: میانمار میں فوج کے تین فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران فضائی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد 60 سے تجاوز کرگئی ہے۔میانمار کی فوج نے شمال مشرقی علاقے موئے بائے میں شادی کی تقریب کے مقام کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جہاں تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ مغربی ریاست راکھین میں دو الگ الگ فضائی حملوں کے دوران بھی متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔جلاوطن خود ساختہ نیشنل یونٹی گورنمنٹ (این یو جی) نے دعویٰ کیا ہے کہ وسطی میانمار میں جمعرات کے روز ہونے والے فضائی حملے میں بھی 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔یاد رہے کہ 2021 میں آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے میانمار ملک میں فوج اور مخالف مسلح قوتوں کے درمیان خونریز لڑائیاں جاری ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔تنازعات پر نظر رکھنے والے ادارے ACLED کے مطابق میانمار کی خانہ جنگی میں تمام فریقوں کے درمیان ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ یہ فضائی حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ایک ہفتہ قبل ایک بین الاقوامی عدالت نے اپنے فیصلے میں میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کے الزامات سے متعلق اہم قانونی فیصلہ سنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button