Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

شاہ رخ خان اور کرینہ کپور 15 سال بعد پھر ایک ساتھ، نیا گانا جاری

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان تقریباً 15 سال بعد ایک بار پھر فلمی اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیے ہیں۔ دونوں کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کا نیا گانا ’ڈیڈی کول (کنگ ورژن)‘ ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں دونوں فنکار رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے اس گانے میں بونی ایم کے مشہور گیت ’ڈیڈی کول‘ کو نئے بالی ووڈ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کی جوڑی کو ایک بار پھر ساتھ دیکھ کر مداحوں کی توجہ اس گانے کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔دونوں اداکار آخری مرتبہ 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’را ون‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ یوں لگ بھگ 15 برس کے وقفے کے بعد ان کی جوڑی دوبارہ پردے پر جلوہ گر ہوئی ہے۔گانے کی پہلی رونمائی میٹا کے ’ہاؤس آف انسٹاگرام 2026‘ ایونٹ میں ہوئی، جس میں ملک بھر سے 700 سے زائد کانٹینٹ کری ایٹرز نے شرکت کی۔ اب یہ گانا زی میوزک کمپنی اور ٹی سیریز کے یوٹیوب چینلز پر بھی دستیاب ہے۔’ڈیڈی کول (کنگ ورژن)‘ کی موسیقی سچن جگر نے ترتیب دی ہے، جبکہ معروف گلوکار اریجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے اسے اپنی آواز دی ہے۔ گانے کے ہندی بول کمار نے لکھے اور اس کی کوریوگرافی ویبھاوی مرچنٹ نے کی ہے۔ اس کی اصل دھن بونی ایم کے مشہور گانے سے ماخوذ ہے، جسے فرینک فارین اور جارج ریام نے لکھا تھا۔یہ فلم ’کنگ‘ کا دوسرا اہم گانا ہے۔ اس سے پہلے ’تو مل جائے‘ ریلیز کیا گیا تھا، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون نظر آئی تھیں۔سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کنگ‘ کو ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کے علاوہ سہانا خان، ابھیشیک بچن، دیپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، انیل کپور، جیکی شروف، ارشد وارثی، جے دیپ اہلاوت اور راگھو جویال سمیت کئی معروف فنکار شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button