Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 2 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔شمالی غزہ کے علاقے بیر النعجہ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 16 سالہ فلسطینی نوجوان مجد شادي مسعود شہید ہوگیا، جبکہ اسی علاقے میں شہریوں کے ایک اجتماع پر ڈرون سے بم گرائے جانے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک 17 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا، جبکہ جنوبی غزہ میں خان یونس کے مغرب میں واقع جامعہ الاقصیٰ کے احاطے پر ڈرون حملے میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور توپ خانے سے گولہ باری بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button