شوبز
پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘کی بھارت میں دھوم، دہلی میں مداحوں نے خصوصی اسکریننگ کا انتظام کرلیا

پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ نے سرحد پار بھی ناظرین کے دل جیت لیے ہیں جہاں بھارتی شہر دہلی میں مداحوں نے خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا اور ڈرامے کے کرداروں پر کھل کر گفتگو کی۔عمیرہ احمد کی تحریر، ثاقب خان کی ہدایت کاری اور تھریز انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن میں بننے والے اس ڈرامے میں درفشاں سلیم، شہریار منور، نمیر خان، سحر ہاشمی اور رومیسہ خان شامل ہیں۔اسکریننگ پارٹی میں سب سے زیادہ گفتگو ابو بکر کے کردار پر ہوئی جسے مداحوں نے مردوں کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا۔بعض شرکاء کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بھارتی ڈراموں کے مقابلے میں زیادہ مختصر اور مؤثر ہوتی ہیں۔مداحوں نے زریاب، حمنہ اور زامل کے کرداروں پر بھی اپنی رائے دی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہدایت کار ثاقب خان نے ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں شرکت کی اور شائقین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔








