Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

پاکستان اور بھارت بھی بال ٹیمپرنگ کرتے رہے، عثمان خواجہ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے 2018 کے مشہور بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے نیا دعویٰ کردیا۔عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ اس وقت یعنی 2018 میں عالمی کرکٹ میں کئی ٹیمیں گیند کی حالت خراب کرنے کے عمل میں ملوث تھیں جن میں پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقا بھی شامل تھے۔پوڈکاسٹ پروگرام ’دی گریڈ کرکٹر‘ میں خواجہ نے کہا کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم میں بھی بال ٹیمپرنگ کو معمول کی بات سمجھا جانے لگا تھا اور کھلاڑی اس معاملے پر زیادہ حساس نہیں رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جب کیمرون بینکرافٹ سینڈ پیپر لے کر میدان میں جانے والے تھے تو انہوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع نہیں کیا بلکہ صرف احتیاط برتنے کا کہا تھا۔ان کے مطابق بارش کے دوران گیند کا غیر معمولی سوئنگ ہونا امپائرز کی توجہ حاصل کرسکتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button