Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

فلسطینی طالب علم کی گرفتاری کے خلاف یروشلم میں احتجاج، 200 سے زائد افراد عدالت پہنچ گئے

مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینی طالب علم مہدی تونسی کی گرفتاری کے خلاف طلبہ اور اساتذہ نے احتجاج کیا ہے۔مظاہرین نے عدالت کے باہر جمع ہوکر طالب علم کی رہائی کا مطالبہ کیا، جسے اسرائیلی پولیس نے گزشتہ ہفتے یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار کیا تھا۔26 سالہ مہدی تونسی مقبوضہ مشرقی یروشلم کا رہائشی اور عبرانی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے نومبر کے اوائل میں اس کے ہاسٹل پر کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا تھا، جبکہ یونیورسٹی کو گرفتاری سے چند منٹ قبل اطلاع دی گئی۔مہدی تونسی کو مشرقی یروشلم کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا، جہاں اسرائیلی حکام نے اسے انتظامی حراست میں رکھنے کی درخواست کی۔ اس کارروائی کے خلاف 200 سے زائد افراد عدالت کے باہر جمع ہوئے اور اس کی رہائی کا مطالبہ کیا۔اسرائیلی قانون کے تحت انتظامی حراست میں فلسطینیوں کو بغیر فردِ جرم عائد کیے یا مقدمہ چلائے چھ ماہ تک قید رکھا جاسکتا ہے، جبکہ اس مدت میں دوبارہ توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہدی تونسی کو فلسطینی ہونے اور اپنے سیاسی و سماجی خیالات کا اظہار کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس کی رہائی کے مطالبے میں اسرائیلی حقوق کی تنظیمیں اسٹینڈنگ ٹوگیدر اور عیر عمیم بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button