Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

اسکول سے بھاگ کر میچ دیکھنے والے بچے لائیو نشریات کے دوران پکڑے گئے

نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز اسکول کے بچوں کی ایک دلچسپ حرکت نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔اسکول یونیفارم میں ملبوس بچوں کا ایک گروپ بظاہر کلاسز چھوڑ کر اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ سے لطف اندوز ہوتا دکھائی دیا۔بچے میچ دیکھنے کے ساتھ لنچ بھی کررہے تھے تاہم ان کی خوشی اس وقت گھبراہٹ میں بدل گئی جب اچانک کیمرہ ان کی جانب گھوم گیا۔کیمرے کو دیکھتے ہی بچوں نے ایک ایک کرکے اپنے چہرے چھپانا شروع کردیے جیسے وہ سوشل میڈیا پر پہچانے جانے سے بچنا چاہتے ہوں۔تاہم بچوں نے بتایا کہ ان کے والدین ان سے ناراضگی کا اظہار کرنے کے بجائے خوش ہوئے۔ ایک بچے کے والد نے اسے ویڈیو بھیج کر اس پر فخر کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button