Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

’’اے آئی کی دوڑ روکو، ہم مرنا نہیں چاہتے‘‘، اینتھروپک کمپنی کے باہر مظاہرین کا احتجاج

سان فرانسسکو: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معروف کمپنی اینتھروپک کے خلاف امریکی شہر سان فرانسسکو میں احتجاج کیا گیا، جہاں مظاہرین نے کمپنی پر زیادہ طاقتور اے آئی ماڈلز تیار کرنے کی دوڑ میں انسانی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا۔تقریباً 100 افراد نے بارش کے باوجود اینتھروپک کے دفاتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج اسی روز ہوا جب کمپنی نے اسٹاک مارکیٹ میں اپنے حصص کی عوامی فروخت (آئی پی او) کے ذریعے سرمایہ کاروں کے لیے اپنے حصص پیش کیے۔مظاہرین نے نعرے لگائے کہ ’’ریکَرْسِو سیلف امپروومنٹ پر پابندی لگاؤ، ہم مرنا نہیں چاہتے۔‘‘ ان کے پلے کارڈز پر ’’انسانیت کی تباہی میں سرمایہ کاری نہ کرو‘‘ اور ’’اے آئی کی دوڑ روکو‘‘ جیسے پیغامات بھی درج تھے۔احتجاج کا بنیادی مطالبہ ریکَرْسِو سیلف امپروومنٹ (RSI) پر پابندی تھا۔ اس اصطلاح سے مراد ایسی جدید مصنوعی ذہانت ہے جو خودمختار طور پر اپنے نئے اور زیادہ طاقتور ورژن تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلے۔اس ٹیکنالوجی کے ناقدین کو خدشہ ہے کہ اگر اے آئی نظام خود کو مسلسل بہتر بنانے لگے تو اس کی رفتار اور صلاحیتوں پر انسانی کنٹرول برقرار رکھنا مشکل ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں انسانیت کے لیے سنگین خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔72 سالہ سابق لائبریرین ٹارنل ایبٹ نے احتجاج کے دوران کہا کہ کمپنی ایسی ٹیکنالوجی سے منافع کمانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے بارے میں خود اس کے ذمہ دار بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے زمین پر زندگی، بالخصوص انسانی زندگی، کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button