بین الاقوامی
کینیڈا: برٹش کولمبیا کی نئی کابینہ کا اعلان، پاکستانی نژاد ذیشان واہلہ وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کی نئی کابینہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ کو بھی اہم عہدہ مل گیا۔برٹش کولمبیا کے نئے وزیرِ اعلیٰ لورن ڈورکسن نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا ہے جس میں ذیشان واہلہ کو وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر کیا گیا ہے۔لورن ڈورکسن نے صوبے کے 38ویں وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا جبکہ نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب وکٹوریہ کے گورنمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔واضح رہے کہ 24 اکتوبر 2026 کو ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے اکثریت حاصل کی تھی جس کے بعد نئی حکومت کی تشکیل عمل میں آئی ہے۔








