اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کیلئے 20 نئی گاڑیاں فراہم ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی :محسن نقوی

اسلام آباد ( آصف اقبال ) وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس کی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس (SWAT) کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں نئی گاڑیاں SWAT فورس کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور SWAT فورس کے جوانوں سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ SWAT فورس کو مزید 20 نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئی گاڑیوں کی فراہمی سے SWAT فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی کر سکیں گے SWAT فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فرسٹ ریسپونڈر کے طور پر فوری رسپانس دے گی تقریب میں آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔








