ہماری پیاری فوج کیا چاہتی ہے؟

میرے ہم وطنوں۔جس تندہی کے ساتھ ہمارے پیارے فیلڈ مارشل پاکستان میں فوجی راج قائم کر رہے ہیں، تعجب اس بات پر ہے کہ کتنی جلدی انہیں ٹائوٹ صحافی بھی مل گئے ہیں اور قائدین کی ایک قطار جو ملک میں12صوبے بنانے کے حق میں ہیں۔بادی النظر میں، چھوٹے صوبے بنانے کا مطلب اختیارات کو عوام کے قریب لے جانا ہے جو ایک احسن قدم ہے۔ لیکن اگر اس کا اصل مقصد آخر کار ان صوبوں پر عسکری حضرات کو گورنر لگانا ہو تو وہ ایک قابل اعتراض قدم ہے۔ اور جب آپ دیکھیں گے 28ویں آئینی ترمیم میں، فوج کو یہ اختیار بھی مل جائے گا کہ وہ گورنر ، گورنر راج نافذ کر سکیں گے تو یہ اقدام قطعاً قابل قبول نہیں۔ غور کیجئے کہ 12صوبوں پر فوجی گورنر لگے ہیں اور سب صوبوں میں گورنر راج بھی لگا ہے تو عوام کے نمائندے تو سب بے کار ہو گئے۔اور مارشل لاء مکمل طور پر لاگو ہو گیا۔یہ ممکن ہے کہ ایک د م بارہ گورنروں کا راج لگایا جائے پر ان کو جہاں ضرورت ہو گی وہاں لگایا جا سکتا ہے۔ مثلاً کے پی کے میں فوج کو معدنیات نکالنی ہوں، تو صوبائی حکومت اگر اس میں دخل اندازی کرے تو گورنر راج کام آئے گا۔اس طرح جو صحافی اور سیاستدان اس وقت 12صوبوں کی حمایت کر رہے ہیں تو وہ 28ویں ترمیم کو ذہن میں ضرور رکھیں کہ اصل مقاصد کیا ہیں؟ ہمارے پیارے جرنیل صاحب تو 76سال کی پرانی عسکری پالیسی کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ جس پر انہیں مبارک باد دینی تو بنتی ہے۔ویسے بھی پاکستانی نہ جمہوریت کے قابل ہیں اور نہ ہی حکومت چلا سکتے ہیں۔ ان کو بس ایک ہی ہنر آتا ہے کہ سرکاری ملازمت کا فائدہ اٹھا کر کس طرح اوپر کی آمدنی بنائی جاتی ہے۔ یا حکومتی عہدے لیکر ۔ وہ اس میں بہت خوش ہیں۔ اگر فوج کی سربراہی میں یہ سہولت قائم رہے گی تو وہ تابعدار خدمت گار بنے رہیں گے۔ اورجب فوج کے ہاتھ میں اقتدار آئے گا تو وہ بھی اسی فارمولے پر عمل کریں گے ۔ وہ کوئی فرشتے تو نہیں۔ہمیشہ کرپشن سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔اگر ہم حب الوطنی کی کوئی مثال دیکھیں تو وہ سب سے پہلے ہمیں کے پی کے میں نظر آئے گی۔ اس کے بعد پنجاب میں، پھر سندھ میں اور بلوچستان میں۔کے پی کے میں تو گورنر راج لگ بھی گیا ہے بلکہ ایمرجنسی بھی، وہاں تو پرندہ پر نہیں مار سکتا۔جہاں تک پنجابیوں کا تعلق ہے وہ فوج کے ساتھ ہیں۔جب پاکستان بنا تو بہت سے مہاجرین ہندوستان سے آئے۔ یہ زیادہ تر پڑھے لکھے اور مہذب لوگ تھے۔ جب کہ پنجابی نہ زیادہ پڑھے لکھے تھے اور نہ ہی نوابی ادب آداب سے واقف۔ پنجابی اُردو بولنے والوں کو مٹروے کہتے تھے اور اُردو بولنے والے پنجابیوں کو ڈھگے کہتے تھے، جو میری ناقص رائے میں غلط نہیں تھا۔
فوج ویسے بھی پنجابیوں سے بھری پڑی ہے۔ ان کے اوپر سے آپ ٹریکٹر ٹرالی چلا دیں تو اُف نہیں کریں گے۔ پٹرول پانچ سو روپے لیٹر کر دیں تو خریدنا کم کر دیں گے لیکن فوج کو کچھ نہیں کہیں گے۔آپ ان کی بجلی بند کر دیں تو گھر کا فرنیچر جلا کر گزارہ کر لیں گے۔ لیکن کبھی سڑکوں پر برتن بجاتے نہیں نکلیں گے، یہ ان کے خمیر میں ہی نہیں۔ یہ ایسی قوم ہے کہ جو اپنے بچے بیچ دیتی ہے، خود کشی کر لیتی ہے مگر مجال ہے کہ کبھی شکایت کر جائے؟اتنے بے حس اور بے شعور لوگ کہیںنہیں پائے جاتے۔یہ اس فوج کی انتہائی خوش قسمتی نہیں تو اور کیا ہے؟ تو فوجی بھائیوں۔ دل بھر کر ظلم کرو۔ ان کی عورتوں کو اٹھائو۔ بچوں کے ساتھ بد فعلیاں کرو۔ ان کے بندوں کو جیل میں ڈالو۔ یہ تمہیں کچھ نہیں کہیں گے۔ ہے ناکتنے مزے کی بات ۔سندھی بھی کوئی زیادہ مختلف نہیں۔ ان کے سینے پر مونگ دلنی ہو تو وڈیروں کو استعمال کریں۔ اگر وڈیرے آپ کے ساتھ ہیں تو بس موج ہی موج۔وہ بھی خاصی تابعدار قوم ہے۔ان میں ایک پڑھا لکھا بندا نکلا ذوالفقار علی بھٹو۔ وہ اب اس کے دیوانے ہیں اور اس کی آل اولاد کے بھی۔ وہ اپنی عقل استعمال نہیں کرتے۔ جو اس بات سے ظاہر ہے کہ کسی وجہ سے وہ کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیتے۔ انہیں انڈینز نے بتایا ہے کہ پنجابی پانی میں سے بجلی نکال کر انہیں پھوکا پانی بھیج دیں گے جو ان کے کسی کام کا نہیں ہو گا۔اس کے علاوہ بھی انڈین پراپیگنڈا نے سندھیوں کو کالا باغ سے متنفر کر دیا ہے۔ ان کے اس رویہ سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوا ہے اور ہو رہا ہے، اس کا اندازہ بھی لگانا مشکل ہے۔لیکن اگر آپس میں بیٹھ کر ٹھنڈے دماغ سے اگر اس مسئلہ کا حل نکالا جائے تو دونوںکاہی فائدہ ہو گا۔بلوچیوں کی تو بات ہی نہ کریں انہیں ہماری مختلف حکومتوں نے فوج کے حوالے کر دیا اور انہیں پاکستانیوں کی طرح برابری کا سلوک نہیں دیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بھارت نے ان کو اکسانا شروع کر دیا کہ تم علیحدگی اختیار کرو۔ اب فوج فالس فلیگ ٹائپ کے معرکے کر کے بلوچیوں کو للکارتی ہے اور کچھ کو ہلاک کر کے ہمیشہ کی دشمنی مول لیتی ہے۔اس میں فوج کو بہت فائدہ ہے۔ ان کو جب بجٹ پر اتنی بڑی الاٹمنٹ چاہیے ہوتی ہے ۔ تو وہ آرام سے مل جاتی ہے۔
دیکھا جائے تو فوج کی تو پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں ہے ۔ نہ صرف وہ حکومت کے مالیہ سے ایک بڑی رقم لیتے ہیں، وہ ایک عظیم الشان صنعتی راجدھانی کے مالک بھی ہیں۔ اپنی صنعتوں میں وہ اچھی کوالٹی کی اشیاء بناتے ہیں اور خوب منافع کماتے ہیں۔ اس طرح وہ پاکستانی تاجروں کو سخت اہداف دیتے ہیں۔جو ایک طرح سے اچھی بات ہے۔ اس راجدھانی میں صنعتی ترقی تو ہے ہی، لیکن سب سے بڑا منافع بخش کام جائیداد کا ہے۔ عسکری پراجیکٹس میں زمین کے ٹکڑے سب سے مہنگے بکتے ہیں اور مکان اس سے بھی زیادہ۔ اب جن بریگیڈیرز اور کرنلوں کو ڈی ایچ اے میں پلاٹ مل گیا تو ان کی چاندی ہو گئی۔ اس لیے فوج اپنی طاقت سے نا جائز فائدہ اٹھاتی ہے۔ اور سوچتی ہے کہ ہم تو بڑے اچھے ہیں۔ ہماری سکیموں سے پاکستان کو فائدہ ہی فائدہ ہے۔لیکن در حقیقت وہ عوام کے لئے فائدہ مند نہیں اس لیے کہ عوام کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں ملتا۔جو ایک حقیقی جمہوری نظام میں مل سکتا ہے۔اس کی وجہ ہے۔ وہ یہ کہ جب عوام کو اپنے مسائل کو حل کرنے میں شمولیت دی جائے تو وہ زیادہ بہتر اور کم خرچ سے اُن مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح جب عوام کے ہاتھ میں حکومت ہو تو وہ زیادہ بہتر طریقہ سے منصوبہ بندی کر سکتے ہیں اور جب منصوبوںپر عمل ہو تو وہ بہتر طریقے سے نگرانی کر سکتے ہیں۔عوام اپنے ساتھ کے لوگوں کے دکھ درد کو بہتر سمجھتے ہیں اور ایسے فیصلے کرتے ہیں جن سے سب خوش ہوں۔کیونکہ ان کو اس بات کا خیال بھی ہوتا ہے کہ اگر وہ اچھے کا م کریں گے تو کل لوگ ان کے حق میںووٹ ڈالیں گے ۔ عسکری حکمرانوں کو عوام کے جذبات کا خیال نہیں ہوتا کیونکہ ان کی ترقی اور نوکری میں عوام کا کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔فوج چونکہ عوام کو جوابدہ نہیں ہوتی،اس لیے وہ عوام کے ساتھ اچھا کرے یا برا، اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔پاکستان 26کروڑ لوگوں کا ملک ہے۔ اس کو سات لاکھ کی فوج سے چلانا ایک احمقانہ خیال ہے۔اگر آپ چلا بھی لیں تو بھی آپ کو ان کے نمائندوں کے تعاون کی ضرورت ہو گی۔طوعاً و کرہاً وہ آپ کا ساتھ دیں بھی دے لیکن یہ عارضی ہو گا۔ یہ نہ آپ کے فائدے میں ہے اور نہ عوام کے۔سیدھی سی بات ہے کہ پاکستانی عوام کو اپنے نمائندنے خود چننے چاہئیں۔جن کو وہ ٹھیک سمجھتے ہیں اور وہ انکو جوابدہ بھی ہوتے ہیں۔ڈنڈے کے زور پر حکومت کرنا ایک عار ضی طریقہ تو ہو سکتا ہے لیکن نہ احسن ہے اور نہ عوا م کے لیے تسلی بخش۔اس سے ملک ترقی نہیں کرتے۔کیونکہ عوا م نہ تو منصوبہ سازی میں شامل ہوتے ہیں اور نہ ہی منصوبوں پر عمل کرنے میں۔ پاکستان کی فوج لگتا ہے پاکستان کی ہے ہی نہیں۔ اس کے آقا تو کہیں اور بیٹھے ہیں۔ ان ہی کی سنی جاتی ہے اور ان کا حکم بجا لاتی ہے۔ انہوں نے جب فیصلہ کیا کہ مشرقی پاکستان کو علیحدہ کر دیا جائے، تو ہماری فوج نے نہایت تابعداری کے ساتھ یہ فریضہ انجام دیا۔ اس میں بھٹو بھی شامل تھا۔غداری اور کیا ہوتی ہے؟۔ابھی کی بات ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم امریکہ کے بادشاہ کے دربار میں گئے اور وہاں ان کی بڑی آئو بھگت ہوئی۔ اس کے پیچھے کیا عوامل تھے، وہ ان سے بے خبر تھے۔ وہ تو اس بات پر ہی پھولے نہیں سما رہے تھے کہ امریکہ کے صدر نے ان کی اتنی خاطر مدارات کی۔ یہ سمجھے ہونگے کہ وہ ہیں اتنے پیارے کہ صدربھی فریفتہ ہو گئے۔ لیکن اس کے پس پشت معاملہ کچھ اور تھا۔ یہ نیتن یاہو کا مشورہ تھا کہ صدر ٹرمپ ان دونوں پاکستانیوں کو خوش کر دیں۔ تا کہ وہ ان کے تابعدار بن جائیں۔ اصل میں عزارئیل جس منصوبہ پر عمل کرنے جا رہا تھا، وہ فلسطینیوں کی ساری آبادی کو یا ہلاک کر کے، یا ملک سے بھگا کے یا محکوم بنا کر رکھنا چاہتا تھا۔ اسے صرف ڈر تھا تو وہ پاکستان سے تھا کیونکہ پاکستان کے پاس ایٹم بم تھا۔اسے ڈر تھا کہ پاکستانی مولوی کہیں حکومت پر اتنا زور نہ ڈالدیں کہ پاکستان کو عزرائیل کے خلاف ایٹم بم نہ چلانا پڑے۔ اگر وہ خود بھی نہ چلائیں لیکن وہ کسی بھی دہشت گرد گروہ کو دے سکتے ہیں۔باقی کام وہ کر لیں گے۔ اس لیے وہ پاکستانی فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کو اپنی مٹھی میں کرنا چاہتے تھے۔ یہ کوئی مشکل کام نہیں تھا۔ یہ تو پہلے ہی کسی بوٹ پالشیہ کے موقع کی تلاش میں تھے۔جب ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کو خاص ظہرانہ دیا تو وہ ہمیشہ کے لیے اس کے غلام ہو گئے۔پھر انہوں نے یہ بھی سوچا کہ ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے اس کا نام نوبل پیس پرائز کے لیے تجویز کر دیا۔دنیا حیران رہ گئی۔ ٹرمپ اب تک یو کرائن میں جنگ کروا رہا تھا۔ اور عزرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے لیے بھر پور امداد دے رہا تھا۔جس کے لیے اسے نوبل انعام تو کیا ، سزا ملنی چاہیئے۔
اب دیکھیں کہ خدا کا کرنا کیا ہوا۔ امریکہ میں مڈ ٹرم انتخابات ہوئے اور ان میں ٹرمپ کی پارٹی کو عبرتناک شکست ہوئی۔ اب ٹرمپ کی حکومت نہ کانگریس کے ایوان نمائندگان میںاکثریت رکھتی ہے او ر نہ سینیٹ میں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب ڈیموکریٹس کی مرضی ہے کہ کس ملک کو کتنا پیسہ ملے گا۔ اس بات کا امکان کم ہے کہ امریکہ اب عزرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے لیے گولہ بارود اور نقد امداد دے گا؟یہ اب ٹرمپ کے اختیار میں نہیں رہا۔فیلڈ مارشل نے ایک اور برُا کام یہ کیا کہ عمران خان کی حکومت گروادی۔ یہ بھی انہیں آقائوں کے کہنے پر جنہیں یہ ڈر تھا کہ اگر عمران خان نے اسلامی دنیا کی سربراہی لے لی تو یہ ممالک عزرائیل پر چڑھ دوڑیں گے۔ اس لیے وہ تو چاہتے تھے کہ عمران خان کا پتہ ہی کاٹ دیں۔ اگر وہ نہیں تو کم از کم وہ کبھی وزیر اعظم نہ بن سکے۔ہماری پیاری فوج نے اپنے آقائوں کا حکم سر آنکھوں پر رکھا۔ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری گئی بھاڑ میں۔اور خان کو جیل میں ڈال دیا۔ باقی حالات آپ کو معلوم ہی ہیں۔
قصہ مختصر۔ اب پیاری افواج اپنے مشن پر تیزی سے کاربند ہیں۔ بہت جلد مزید صوبے بھی بن جائیں گے۔اور حاضر سروس یا ریٹائرڈ جنرلوں کو گورنر بھی بنا دیا جائے گا۔ ہماری تاریخ بتاتی ہے کہ اکثر صوبوں پر فوجی تعینات رہے ہیں۔ یہ کوئی اچنبے کی بات نہیں۔اچنبہ تو تب ہو گا جب ایسے صوبوں پر گورنر راج نافذ ہو گا۔یہ تو ہونا ہی ہے۔ اسے کو ئی نہیں ٹال سکتا۔اللہ بس، باقی ہوس۔







